جرمن کتاب میلے میں شیطان سلمان رشدی کی شرکت/ایران کا مسلم ممالک سے مزمت کرنے کا مطالبہ

اصفہان - ارنا - وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس علی جنتی نے فرینکفرٹ بین الاقوامی کتاب میلے میں گستاخانہ کتاب 'شیطانی آیات' کے مصنف سلمان رشدی کی موجودگی پر مسلم ممالک سے اس میلے کی مزمت کرنے پر زور دیا ہے.

علي جنتي نے اسلامي ممالك كے ثقافت وزراء اور اسلامي تعاون تنظيم كے سيكرٹري جنرل كو ايك خط ميں كہا كہ مسلم ممالك ايسے اقدامات كے خلاف بھرپور مزمت كريں.



انہوں نے مزيد كہا كہ سلمان رشدي نے اپني اس كتاب ميں ناصرف اسلامي جمہوريہ ايران بلكہ اسلامي مقدسات اور تمام اديان الھي كي توہين كي ہے.



اسلامي جمہوريہ ايران كي وزارت ثقافت نے جرمني فرينكفرٹ ميں ہونے والے بين الاقوامي كتاب ميلے ميں سلمان رشدي كي موجودگي كي وجہ سے شركت كرنے سے بائيكاٹ كرنے كا فيصلہ كيا ہے.



ايراني پبلشرز كي جانب سے اس ميلے كے منتظمين كو خط لكھے گئے كہ وہ اس ميلے ميں سلمان رشدي كي دعوت كو مسترد كريں.



فرينكفرٹ بين الاقوامي كتاب ميلے منتظمين نے ايران كي جانب سے گستاخانہ كتاب كے مصنف كے خلاف احتجاج كا كوئي قابل قبول جواب فراہم نہيں كيا ہے اس لئے اسلامي جمہوريہ ايران سے كوئي بھي مصنف اور پبلشرز اس ميلے ميں شركت نہيں كريں گے.



271